ڈیلی پرل ویو.ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض نے محکمہ خوراک کے جملہ معاملات پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سید عدنان علی نقوی سے بریفننگ لی۔ اس موقع پر فوڈ ٹیکنالوجسٹ محمد جلیل، فوڈ انسپکٹر سردار شہریار بھی موجود ہیں۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سید عدنان علی نقوی نے ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میرپور میں یکم اگست سے 30ستمبر تک205بازاروں اور مارکیٹوں کی پڑتال کی گئی۔دوران پڑتال خلاف ورزی کرنے والوں کو19لاکھ 93ہزار 8سو روپے جرمانے کیے،دودھ کے 94نمونہ جات کو لیب میں ٹیسٹ کرنے کے لیے بھیجے جن میں سے 56تسلی بخش پائے گئے 38میں پانی کی آمیزش پائی گئی،دودھ کے کیمیکل معائنہ کے لیے 41نمونہ جات کے سیمپل ٹیسٹ کیے گے جن میں کوئی کیمیکل نہیں پایا گیا۔ 3دودھ فرشوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی جبکہ غیر معیاری 2822لیٹر دودھ کو تلف کیا گیا گزشتہ ماہ کے دوران 143گوشت کی دکانوں کی پڑتال کی گئی،38میرج ہال اور مارکیز کی پڑتال کی گئی حفظان صحت کے حوالے سے118ہوٹلوں اورریسٹورنٹس کی پڑتال کی گئی اس طرح ضلع بھر میں روزانہ کی بنیاد پر پرائس کنٹرول کی بھی چیکنگ کی جارہی ہے او رخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل