ڈیلی پرل ویو.سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیرسینئر پارلیمنٹیرین ممبر سی ای سی پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہمارا اوڑھنا بچھونا اور عزت و احترام دینے کا انقلابی نظریاتی پلیٹ فارم ہے۔پیپلز پارٹی اور اسکی قیادت کے فیصلوں کے سامنے نظریاتی پیروکاروں نے کبھی عذر جواز پیش نہیں کیا۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سیاسی امور کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور نے ہمیشہ قومی تشخص قومی وقار عوامی مفادات کو مقدم رکھا۔آزاد کشمیر اسمبلی میں قائد ایوان کا انتخاب کرنا انکی صوابدید ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے قائد ایوان کی نامزدگی کے حوالے سے میڈیا پر آنے والی اطلاعات کے بعد اپنے ردعمل میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے مسئلہ کشمیر کو اپنی پالیسیوں کی ترجیحات میں شامل رکھا عوام کے مسائل انکی دہلیز پر بلا تخصیص فراہم کرنے کی تبدیلوں کو نافذ کیا۔سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ عدم اعتماد کیلئے مطلوبہ تعداد سے کہیں زیادہ ممبران اسمبلی کی اکثریت پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے تاہم قیادت مشاورت اور اعتماد سازی مفاہمتی فارمولا کے ذریعے ون مین شو اور سولو فلائٹ کی روش ختم کر کے نظریہء استحکام پاکستان اور وفاقی حکومت سے ورکنگ ریلیشن شپ کو پروان چڑھا رہی ہے انھوں نے کہا کہ کارکن پارٹی قیادت کے فیصلوں کا احترام کرتے ہوئے کسی قسم کی رائے زنی سے اجتناب کریں۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں سیاسی جمہوری استعداد کار کی صلاحیتں بدرجہا اتم موجود ہیں کہ وہ ایوان کے اندر اور باہر کی تمام قوتوں کی خواہشات کے مطابق اتفاق رائے سے فیصلے کرے انھوں نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر میں نظریاتی رشتوں کا فروغ از بس لازم ہے جسے بوجوہ بہت نقصان پہنچا ہے دوبارہ سے منصوبہ بندی لازم ہو چکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت بھارت پاکستان اور آزاد کشمیر پر حملوں کی دھمکیاں دے رہا ہے فتنہ الخوارج کے خلاف افواج پاکستان جانوں کے نذرانے پیش کر رہی ہے ایسے حالات میں پاکستانی کشمیری قوم متحد ہو کر فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے مجتمع ہو چکی ہے۔چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ پیپلز پارٹی خدمت خلق پر یقین رکھتی ہے تعلیم صحت روزگار انفراسٹرکچر اور اعتماد سازی ہمارا نصب العین ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی عالمی سطح پر ساکھ انکی مدبرانہ قیادت پاکستان کی خوشحالی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہونے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کی ضمانت ہے اور آنے والا وقت پاکستان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی وزارت عظمیٰ کی نوید دے رہا ہے جو قومی مشکلات کے خاتمے کی شروعات ہو گی۔
 0
			 0
	- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
 
         
         
							 
							 
							 
							