ڈیلی پرل ویو.ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام نبی مغل نے کہاہے کہ آیوڈین کی کمی کاحل آیوڈین ملے نمک کے استعمال ہی میں ہے۔ آیوڈین کی کمی جسمانی اور دماغی کمزوری کے باعث انسان معاشرے پر بوجھ بن جاتاہے۔ آیوڈین کی کمی کے مضر اثرات سے حمل کاگرنا، پیٹ کے اندر بچے کی نشوونما میں خلل، گونگا اور بہرہ پن یاپھر مردہ بچے کی پیدائش، فہم وفہراست میں کمی اور جسم میں گلٹہر بن جاناہے۔فوڈ اتھارٹی ضلع نیلم کو بازاروں میں آیوڈین نمک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تحریک کرینگے۔ گزشتہ روز دنیا بھر کی طرح ضلع نیلم میں بھی آیوڈین کی کمی سے بچاو کا عالمی دن منایا گیا۔ محکمہ صحت عامہ، عالمی ادارہ خوراک (ڈبلیو ایف پی)یونیسف اور ڈبلیو ایچ او، اور کمیونٹی نیوٹریشن پروگرام کے خصوصی تعاون سے ہر سال کی طرح امسال بھی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں آیوڈین ملے نمک کی اہمیت وافادیت کے حوالہ سے ایک آگاہی تقریب کاانعقاد کیاگیا۔جس کا مقصد عوام الناس کو آیوڈین کی کمی سے بچاؤسے متعلق آگہی فراہم کرنا ہے تاکہ عوام الناس کو گلٹہر اور دماغی کمزوری جیسی خطرناک بیماریوں سے بچایا جا سکے۔آیوڈین کی کمی سے بچاؤ کے لیے دنیا بھر کے تقریبا 50 ترقی یافتہ ممالک میں نمک کو آیوڈائزڈ کیا گیا ہے تاکہ عوام الناس آیوڈین ملا نمک استعمال کرسکیں۔آیوڈین ملا نمک ہر شخص کو ہر عمر میں ضرورت ہے اسے کھانوں میں استعمال کرنے سے آیوڈین کی کمی کو دور کیا جا سکتا ہے۔دنیا بھر میں تقریبا 1.9بلین لوگ آیوڈین کی کمی کا شکار ہیں۔لہذاذہین اور روشن مستقبل کے لیے عوام الناس اپنے گھروں میں کھانوں میں صرف آیوڈین ملا نمک استعمال کریں تا کہ آیوڈین کی کمی جیسی خطرناک بیماریوں سے باآسانی بچا جا سکے۔اس اہم نوعیت کے پیغام کو عوام الناس میں پہچانے کے لیے ضلع بھر سے صحت عامہ کے ملازمین، لیڈی ہیلتھ سپروائزرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تا کہ عوام الناس میں آیوڈین ملا نمک کی افادیت کو اجاگر کرتے ہوئے عوام الناس کو آیوڈین کی کمی جیسے خطرناک امراض سے بچایا جا سکے۔اور آیوڈین ملا نمک استعمال کرتے ہوئے روشن مستقبل کا آغاز ممکن ہو سکے۔آیوڈین ملے نمک کی آگاہی کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر EPIسید مبشر گیلانی، ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹرنیوٹریشن پروگرام طاہر بٹ،DSV خواجہ ضیاؤالدین، ADCفردوس بی بی،صحافی نذیر میر کے علاؤ دیگر ہیلتھ سٹاف نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام نبی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صحت مند وتوانا معاشرے کی بنیاد کیلئے آیوڈین کی کمی سے بچنے کیلئے آیوڈین ملے نمک کااستعمال کریں انہوں نے کہاکہ پوری قوم کو آیوڈین ملے نمک کے عالمی دن کے موقع پر اس بات کااعادہ کرناچائیے کہ آیوڈین انسانی جسم کے لیے ایک نہایت ضرورری جز و ہے۔جو دماغی نشو ونما، ذہنی کارکردگی اور جسمانی صحت کے لیے بنیادی اہمیت رکھتاہے۔ آیوڈین کی کمی سے گلٹہر،ذہنی کمزوری،بچوں میں سیکھنے کی صلاحیت میں کمی اور حاملہ خواتین میں مختلف پیچیدگیاں پیداہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بذریعہ میڈیا ہماری کوشش ہوگی کہ ضلع بھر میں ہر گھرانے تک آیوڈین ملے نمک کاپیغام پہنچے تاکہ کوئی بھی فرد آیوڈین کی کمی کاشکار نہ ہو۔ عوام سے میری اپیل ہے کہ وہ ہمیشہ پیک شدہ اور آیوڈین ملے نمک کااستعمال کریں اور آیوڈین ملے نمک کی خریداری کے وقت پیکٹ پر درج ”آیوڈین ملانمک“کالیبل ضرور چیک کریں۔انہوں نے کہاکہ صحت عامہ فوڈ اتھارٹی کے اشتراک سے آیوڈین کی کمی کے خاتمہ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گااور عوامی آگاہی مہمات، تعلیمی اداروں اور کمیونٹی پروگراموں کے ذریعے اور پھر فوڈ اتھارٹی بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی چیکنگ کے دوران کاروباری طبقہ کوپابند کرے تاکہ لوگوں کومارکیٹ میں باآسانی آیوڈین ملانمک دستیاب ہوسکے۔ آیوڈین کی کمی سے بچاؤ کے عالمی دن کی مناسبت سے اس عزم کاعہد کیاگیا کہ صحت مند، توانا اور ذہین نسل کے لیے آیوڈین ملے نمک کااستعمال یقینی بنائیں گئے۔
 0
			 0
	- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
 
         
         
							 
							 
							 
							 
							