ڈیلی پرل ویو.مظفرآباد چیمبرآف کامرس کے ایکزیکٹیو ممبران کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں راجہ محمد الیاس خان، سردار محمد عامر علی عباسی، سید محمد رمضان علی، راجہ فیصل قیوم، جاوید اکبر چوھدری، سید کرامت گیلانی، عثمان سعید خان ترین، عمران اشرف، خواجہ کامران احمد، نعمان میر، ابرار احمد بٹ، سید سعادت حسن، خورشید احمد عباسی، اظہر نعیم، خالد اسماعیل سہلریا، زبیر لون، افتخار احمد، اکا ش کاظمی، اقصیٰ صابر، محمد افضل اور محمد یعقوب نے بطور ایکزیکٹیو ممبر حلف اٹھایا۔ حلف برداری کی تقریب میں سیکرٹری انڈسٹری اینڈ کامرس چوہدری عبد الرحمن، صدر چمبر اف کامرس خواجہ احتشام ووگرہ، صدر انجمن تاجران مظفرآباد شوکت نواز میر، اسٹیٹ ڈائریکٹر راجہ کاشف لطیف خان، صدرہوٹل ایسوسی ایشن آزاد کشمیر راجہ الیاس خان، رفاقت مرتضی چغتائی سابق صدر چیمبر آف کامرس اور مظفرآباد سے بزنس کیمونٹی سے منسلک کثیر تعداد میں تاجران نے شرکت کی۔ اس موقع پر بزنس کیمونٹی کو درپیش مسائل پر سیر حاصل بحث کی گی اور ایکزیکٹیو ممبران سے چیمبر آف کامرس کے ایکٹ پر حلف لیا گیا۔ سیکرٹری انڈسٹری اینڈ کامرس نے بزنس کیمونٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لیے یقینی دہانی کروائی اور چیمبر آف کامرس کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ بزنس کیمونٹی اور چیمبر کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہے اور آزاد کشمیر کے وسائل کی بنیاد پر حل کے لیے ہرممکن کوشش کرے گی۔
 0
			 0
	- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
 
         
         
							 
							 
							 
							 
							