0

گڑھی دوپٹہ میں ’’سویابین پوٹینشل اینڈ امپیکٹ آن ایگریکلچر سیکٹر‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

ڈیلی پرل ویو. تربیت و ایڈاپٹیو ریسرچ یونٹ گڑھی دوپٹہ اور یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے اشتراک سے ایک روزہ سیمینار بعنوان ”Soybean potential and Impact on Agriculture Sector”بمقام آڈیٹوریم ہال اسماء گڑھی دوپٹہ کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار سے سیکرٹری سیرا خالد محمود مرزا،ڈائریکٹر جنرل زراعت و لائیو سٹاک اعجاز احمد خان ودیگر نے خطاب کیا۔ سیمینار میں محکمہ زراعت توسیع اورتحقیق کے آفیسران و اہلکاران، اسماء گڑھی دوپٹہ کے آفیسران، یونیورسٹی آف آزادجموں کشمیر کے سکالرز محکمہ تعلیم سے لکچررزاور زمینداران نے شرکت کی۔ سیمینار میں سویابین کی پیداواری ٹیکنالوجی، انٹر کراپنگ، مارکیٹ ویلیو اور پوٹینشل کے حوالہ سے ڈاکٹر ظہیر احمد پروفیسر PBG, ڈاکٹر راحیلہ رحمان اسسٹنٹ پروفیسر، عبدالوحید ریسرچ سائنٹسٹ، محمد عاطف فارم منیجر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور سیدہ تتحیر فاطمہphD سکالر یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر نے لیکچر دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں