میرپور(ڈیلی پرل ویو )سابق امیدوار اسمبلی محترمہ ڈاکٹر عشرت سجاد نے کہا ہے کہ 6 نومبرپاکستان کی تاریخ کا انتہائی اہم دن ہے۔اس تاریخ ساز دن پر پوری قوم یوم دفاع پاکستان کے ان عظیم مجاہدوں، سرفروشوں اور شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے اپنی جانیں وطن عزیز پاکستان پر قربان کر دیں ان کی قربانی پر قوم ہمیشہ فخر محسوس کرتی رہے گی خداوند تعالیٰ ان کی روحوں کو ابدی راحت اور سکون نصیب فرمائے۔جنہوں نے اپنی ملکی سرحدوں کے حفاظت کے ساتھ ساتھ ہماری مسلمان افواج کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔6نومبر کو 1965میں جب پاکستان کے اذلی دشمن بھارت نے ہم پر حملہ کیا تو ہماری بہادر افواج نے قوم کی مدد سے جان کی بازی لگاتے ہوئے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ یہ دن قوم کے اس عزم کی علامت ہے کہ وہ اپنے وطن عزیز کی آزادی اور سالمیت کا دفاع کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر عشرت سجاد نے کہا کہ یوم دفاع پاکستان کے تاریخی دن ان مجاہدوں، غازیوں،شہیدوں اور ہوابازوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ جنہوں نے 1965میں اپنے وطن کی سا لمیت اور آبرو کے تحفظ میں اپنی جان تک قربان کر دی وہ ہماری قومی تاریخ کا ایک عظیم الشان باب ہے ان کے کارنامے اور قربانیاں ہمیشہ زندہ و تابندہ رہیں گے اور ہمارے جوانوں کی آئندہ نسلوں کو ہمیشہ ولولہ تازہ بخشتی رہے گی۔ 6نومبر 1965کے تاریخی لمحات اور عظیم داستان کی تکمیل کو پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ایئرفورس کے شاہنوں اور بہادر جوانوں نے فرض شناسی، جرت و شجاعت کی وہ انمول تاریخ رقم کی جسے کسی صورت بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔قوموں کی تاریخ میں بعض ایام،ماہ وسال اور واقعات تاریخی اور تاریخ ساز اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔23مارچ 1940ء کو بھی ہماری قومی تاریخ میں وہ منفرد اور ممتاز مقام حاصل ہے جس نے تاریخ کا دھارا بدل کررکھ دیا۔
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل