مظفرآباد( ڈیلی پرل ویو)ڈائریکٹر جنرل لینڈ یوز پلاننگ مسٹر مشتاق حسین پیرزادہ کی زیر صدارت لینڈ یوز پلاننگ آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر وائلڈ لائف اینڈ فشریز ڈاکٹر نعیم دار، ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالشکور، ڈپٹی ڈائریکٹر سخی، ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ یوز فاروق خان، جی آئی ایس ایکسپرٹ عبد الواحد اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں یونیسف (UNICEF) کے تعاون سے وائلڈ لائف ڈیٹا بیس اسٹرکچر اور پروٹیکٹڈ ایریاز کی GIS بیسڈ میپنگ اور ڈیٹا ڈیولپمنٹ سے متعلق تفصیلی تبادلہ? خیال ہوا۔ڈاکٹر نعیم ڈار نے کہا کہ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ، یونیسف کے تعاون سے آزاد جموں و کشمیر کے جنگلی حیات کے محفوظ علاقوں اور ہیبیٹیٹ ایریاز کا جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مکمل ڈیجیٹل ڈیٹا بیس تیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ جنگلی حیات کی مانیٹرنگ، تحفظ اور ترقیاتی منصوبہ بندی میں سہولت پیدا کی جا سکے۔ہیڈ لینڈ یوز پلاننگ مشتاق حسین پیرزادہ نے اجلاس کو بتایا کہ لینڈ یوز پلاننگ آزاد کشمیر کا واحد ادارہ ہے جو گزشتہ دس برسوں سے جدید GIS ٹیکنالوجی پر کام کر رہا ہے۔ لینڈ یوز پلاننگ نے مختلف محکموں کی سرگرمیوں کو GIS نظام میں شامل کیا ہے، بالخصوص لینڈ ریکارڈز کا GIS بیسڈ اٹلس تیار کیا گیا ہے جس سے سرکاری زمینوں پر غیر قانونی قبضوں کی بروقت نشاندہی ممکن ہو گئی ہے۔اس موقع پر جی آئی ایس ایکسپرٹ عبد الوحید نے کہا کہ لینڈ یوز کی Geo-Spatial ٹیم اپنی بھرپور کوششوں کے ساتھ وائلڈ لائف کے لیے اعلیٰ معیار کی GIS بیسڈ میپنگ تیار کرے گی، جو وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے حقیقی مانیٹرنگ سسٹم میں مکمل معاونت فراہم کرے گی۔اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء نے اس منصوبے کو وائلڈ لائف کے تحفظ اور جدید سائنسی نظام کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا اور لینڈ یوز پلاننگ کی کاوشوں کو سراہا۔
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل