ڈیلی پرل ویو.آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی میرپور کی ٹیم نے تھوتھال، فضل چوک اور قریبی علاقوں میں فوڈ بزنس آپریٹرز بشمول بیکرز و مینو فیکچرنگ یونٹس،ریسٹورنٹس و سموسہ پکوڑا شاپس،دودھ فروش و جنرل اسٹورزکی اچانک چیکنگ کی۔کارروائی کے دوران غیر معیاری خوراک کی تیاری، غیر صاف برتنوں، گندے پانی، اور استعمال شدہ تیل کے استعمال پر متعدد خلاف ورزیاں پائی گئیں۔ دوران معائینہ، اشیاء خوردنوش لینے والی گاڑیوں کی پڑتال عمل میں لائی گئی۔کاروائی کے دوران خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کے خلاف ایک لاکھ روپے کے جرمانے کیے گے جبکہ 06فوڈ یونٹس کو بہتری کے نوٹس جاری کیے گے اس طرح غیر معیار ی و استعمال شدہ 38لیٹر تیل کو تلف کیا گیا۔5لیٹر ناقص کیچپ ضبط کیا گیا۔20کلو غیر معیاری میٹھائی کو تلف کیا گیا۔ کاروائی میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر فوڈ سیفٹی آفیسر: عدنان علی نقوی،فوڈ اینالسٹ: محمد جلیل اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسرز، آصف ریاض، شہریار خان نے حصہ لیا۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی نے اس موقع پر کہا کہ ‘غیر معیاری اور گندے ماحول میں خوراک کی تیاری عوامی صحت کے لیے خطرناک ہے۔ فوڈ اتھارٹی صاف ستھری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر ایسی کارروائیاں جاری رکھے گی۔ عوام سے اپیل ہے کہ اگر کسی جگہ ناقص خوراک، گندگی یا ملاوٹ دیکھیں تو فوری فوڈ اتھارٹی کو اس کی ہیلپ لائن 1280پر اطلاع دیں۔
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل