راولپنڈی ( ڈیلی پرل ویو) محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں 4 سے 5 نومبر کے دوران بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 3 نومبر کی رات مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جو 5 نومبر تک موجود رہے گا۔ 4 سے 5 نومبر کے دوران راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ سمیت دیگر بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش،تیز ہواؤں، آندھی اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ بارش کی وجہ سے درجہِ حرارت میں نمایاں کمی کا بھی امکان ہے۔