0

ججز ٹرانسفر پر ایگزیکٹو کے اختیارات میں کمی، فیلڈ مارشل کا اعزاز تاحیات ہو گا : :وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

ڈیلی پرل ویو،اسلام آباد:وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہےکہ ستائیسویں آئینی ترمیم کے تحت ججز ٹرانسفر پر ایگزیکٹو کے اختیارات میں کمی کی گئی ہے جبکہ فیلڈ مارشل کا اعزاز تاحیات ہوگا ۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس کی صدارت باکو سے ویڈیو لنک کے ذریعے کی، اجلاس میں مختلف آئینی ترامیم پر غور کیا گیا جنہیں سینیٹ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا ۔

اعظم تارڑ نے کہا کہ آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش ہونے کے بعد مشترکہ کمیٹی کے سپرد کیا جائے گا، حکومت نے اس سلسلے میں پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور دیگر اتحادی جماعتوں سے مشاورت مکمل کر لی ہے، چارٹر آف ڈیموکریسی میں آئینی عدالت سے متعلق جو پرانا وعدہ تھا اس پر اتفاق رائے ہو گیا ۔

وزیر قانون نے کہا ہے کہ ججز کے ٹرانسفر کے معاملے پر ایگزیکٹو کے اختیارات میں کمی لانے اور یہ اختیار جوڈیشل کمیشن کے سپرد کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں