(ڈیلی پرل ویو)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم پر قائد میاں نواز شریف کو اعتماد میں لیا، ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے سب نے مل کر کام کرنا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم نے کابینہ ارکان کا خیرمقدم کیا اور اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کے صوبوں کے ساتھ رشتے کی مضبوطی اور ملک کے وسیع مفاد میں 27ویں آئینی ترمیم کیلئے سب نے مل کر کوشش کی، جس کیلئے وزارت قانون و انصاف، اٹارنی جنرل اور انکی ٹیم لائق تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم پر اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کو اعتماد میں لیا اور ان سے اس پر رہنمائی حاصل کی جس پر ان کا تہہ دل سے مشکور ہوں، صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھی ترمیم کے حوالے سے اعتماد میں لیا اور ان کی رضامندی پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔