مظفر آباد(ڈیلی پرل ویو)آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے مر کزی مجلس عاملہ کا انتہائی اہم اجلاس مو خہ 16نومبر 2025بروز اتوار بوقت 10بجے دن بمقام احاطہ مزار قائد ملت چوہدری غلام عباس بمقام فیض آباد راولپنڈی میں طلب کیا ہے، اجلاس میں مر کزی عہدید اران اور ممبران مر کزی مجلس عاملہ ڈویژن ضلعی اور سٹی صدور کے علاوہ مہاجرین مقیم پاکستان سے صوبائی سر کل ہا اور ضلعی صدور شرکت کریں گے، انہوں نے تمام عہدید اران کو ہدایت کی ہے کہ اپنی شرکت کو یقینی بنا کر اس اجلاس میں بر وقت شرکت کریں۔اجلاس کے سلسلہ میں مر کزی سیکر ٹری جنرل محترمہ مہر النساء نے تمام عہدید اران کو شرکت کے لے دعوت نامے جارے کئے۔
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل