جاتلاں (ڈیلی پرل ویو) — ٹیم فوڈ اتھارٹی جاتلاں نے فوڈ انسپکٹر مدثر علی کی سربراہی میں جاتلاں بازار کا معائنہ کیا۔ دورانِ معائنہ بیکرز، ریفریشمنٹ سنٹرز، ریسٹورنٹس اور جنرل اسٹورز کی پڑتال کی گئی۔
کارروائی کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات اور غیر معیاری خوراک کی تیاری پر فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے سیکشن 22 اور 29 کے تحت مجموعی طور پر 30,000 روپے کے بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔
فوڈ اتھارٹی کی اس کارروائی کو عوامی سطح پر وسیع پذیرائی حاصل ہوئی، جبکہ شہریوں نے محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے ٹیم کے جذبے کو سراہا۔
اس موقع پر فوڈ اتھارٹی ٹیم نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ ہیلتھ ایس او پیز پر عمل درآمد کریں، اشیائے خوردونوش کے معیار کو بہتر بنائیں اور مقررہ نرخوں کے مطابق اشیاء فروخت کریں۔
خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔