ڈیلی پرل ویو،و منتخب وزیراعظم آذاد کشمیر سے ایڈہاک و عارضی ملازمین نے فوری طور پر کابینہ کمیٹی تشکیل دیکر مستقل کرنے کا مطالبہ کر دیا،سکیل 1 کے عارضی و کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے اور ایک ماہ کی بونس تنخواہ دئیے جانے کے اعلان کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہوئے امید کی ہے کہ نو منتخب وزیراعظم آذاد کشمیر اپنی پارٹی منشور کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ملازمت کا تحفظ دیکر تین ہزار سے زائد خاندانوں کو بے روزگاری اور فاقہ کشی سے بچانے کا تاریخی اقدام کریں گے،سینٹرل پریس کلب میں مرکزی چیئرمین آگیگا و مرکزی صدر تنظیم غیر جریدہ ملازمین آذاد کشمیر سالک رشید عباسی،سپریم ہیڈ ایپکا سید کرامت سبزواری کے ہمراہ مرکزی کور کمیٹی ایڈہاک و عارضی ملازمین کے نمائندگان راجہ اطہر علی خان،سردار سکندر وسیم،انصر مغل،مقصود عباسی،شفقت ترین اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ملازمین تنظیموں کی قیادت اور مرکزی کور کمیٹی ایڈہاک و عارضی ملازمین آذاد کشمیر کے نمائندوں نے نو منتخب وزیراعظم آذاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کو وزارت عظمیٰ کا اور کابینہ اراکین کو وزارتوں کے قلمدانوں کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے مزید کہا کہ آذاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت کے قیام سے خطہ کے عوام اور ملازمین نے سکھ کا سانس لیا ہے سابق وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے عوام اور ملازمین بلخصوص ایڈہاک و عارضی ملازمین کا جینا محال کر دیا تھا۔ایڈہاک و عارضی ملازمین کو فارغ کرکے روزگار چھیننے کی پالیسی پر گامزن رہے،یکم اکتوبر 2024 کو سابقہ حکومت نے کابینہ کمیٹی تشکیل دی مگر وہ کمیٹی سفارشات مرتب کرکے کابینہ میں پیش نہیں کر سکی۔ہم گزشتہ چار سال سے مستقل ملازمت دئیے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں جس سے نو منتخب وزیراعظم آذاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور بخوبی واقف ہیں ہم نو منتخب وزیراعظم آذاد کشمیر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر کابینہ کمیٹی تشکیل دیکر سفارشات کی روشنی میں جملہ ایڈہاک و عارضی ملازمین کو مستقل کیا جائے۔پاکستان کے چاروں صوبوں میں ہزاروں ایڈہاک و عارضی ملازمین کو قانون سازی کے ذریعے مستقل کیا گیا ہے پاکستان کے صوبوں کی طرز پر آذاد کشمیر کے ایڈہاک و عارضی ملازمین کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کنفرمیشن وقت کی ضرورت ہے کیونکہ سال ہا سال سے ریاست کے لئے خدمات سر انجام دینے والے ایڈہاک و عارضی ملازمین کی اکثریت ملازمت کی بالائی حد عمر کراس کر چکی ہے اور ان کے لئے ملازمت کے علاؤہ کوئی دوسرا ذریعہ روزگار نہیں ہے۔
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل