اسلام آباد(ڈیلی پرل ویو)جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹرمحمد مشتاق خان نے کہاہے کہ اوورسیز کشمیری مسئلہ کشمیرکے حقیقی سفیر اور ہماراسرمایہ ہیں،تحریک کشمیربرطانیہ اور تحریک کشمیر یورپ نے مسئلہ کشمیرکس سفارتی محاذپر بھرپورا نداز سے اٹھایا،مودی کی فسطائیت کو مزید عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،کشمیریوں نے آزادی یاشہادت کا فیصلہ کیاہواہے،عالمی برادری پر فرض ہے کہ وہ اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائے،ان خیالات کااظہارانھوں نے تحریک کشمیریورپ کے صد ر محمد غالب سے گفتگوکرتے ہوئے کیا محمد غالب مرکز جماعت اسلامی تشریف لائے،اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ جہانگیر خان بھی موجود تھے،تحریک کشمیریورپ کے صد رمحمد غالب نے یورپ میں مسئلہ کشمیرکو اجاگرکرنے کے حوالے بریف کیا،اس موقع پر ڈاکٹر محمد مشتا ق خا ن نے کہاکہ لاکھوں کشمیری شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا کشمیرآزادہوگا،انھوں نے کہاکہ ہندوستان کی قیادت نے خود اقوام متحدہ میں جاکر عالمی برادری کے سامنے عہد کیاتھاکہ وہ کشمیریوں کو ان کوحق دے گا تاکہ کشمیر ی اپنی آزاد مرضی سے اپنے سیاسی مستقبل کافیصلہ کریں،ہندوستان اگر عہد شکنی کررہاہے تو عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہندوستان کے خلا ف کارروائی کرے۔
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل