0

ضلع بھمبر میں انسدادِ خسرہ و روبیلا مہم کا تیسرا دن، مطلوبہ اہداف کے لیے ویکسی نیشن کا عمل جاری

بھمبر(ڈیلی پرل ویو)ضلع بھمبر میں انسدادِ خسرہ و روبیلا مہم کا تیسرا دن، مطلوبہ اہداف کے لیے ویکسی نیشن کا عمل جاری۔ ضلع بھمبر میں انسدادِ خسرہ و روبیلا مہم تیسرے روز بھی بھرپور انداز میں جاری رہی۔ محکمہ صحت کی ٹیموں نے گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جبکہ تعلیمی اداروں، بنیادی مراکز صحت اور موبائل یونٹس میں بھی خصوصی ویکسی نیشن اسٹیشن قائم کیے گئے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک مہم کے دوران ہزاروں بچوں کی ویکسی نیشن مکمل کر لی گئی ہے، جبکہ والدین کی آگاہی کے لیے مختلف علاقوں میں مہماتی ٹیموں نے بریفنگ اور رہنمائی بھی فراہم کی۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر ارم بتول کی ہدایت پرہیلتھ آفیسرز نے مختلف مراکز کا دورہ کیا اور ویکسی نیشن کے عمل کا جائزہ لیا۔
ڈی ایچ او بھمبر نے بتایا کہ مہم کا مقصد بچوں کو خسرہ اور روبیلا جیسی خطرناک بیماریوں سے مکمل تحفظ فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو لازمی طور پر ویکسین لگوائیں تاکہ معاشرے کو وبائی بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔مہم 29 نومبر تک جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں