0

وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا میڈیا کی تنقید کھلے دل سے قبول کرنے کا اعلان

ڈیلی پرل ویو،وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا میڈیا کی تنقید کھلے دل سے قبول کرنے کا اعلان، میڈیا کی آزادی ریاست کی بہتری کیلئے انتہائی اہم قرار دے دی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور  سینٹرل پریس کلب کے دورہ پر اچانک پہنچ گئے صدر مرکزی ایوان صحافت سجاد میر نے نومنتخب وزیراعظم کو مبارکباد دی اور ریاست کے سب سے بڑے  صحافتی ادارے  میں آمد پر خوش آمدید کہا سینٹرل پریس کلب آمد پر سیکرٹری جنرل اشفاق شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل راجہ خالد، جائنٹ سیکرٹری شاہ زیب افضل نے وزیر اعظم کا استقبال کیا سینیئر صحافیوں سید آفاق شاہ، امتیاز اعوان، سردار ذوالفقار علی، عارف عرفی، سہیل مغل، امیر الدین مغل،نعیم عباسی، نصیر چوہدری،سرفراز میر، بشارت مغل، راجہ امجد،سردار رضا، فاروق مغل، وقاص کاظمی،سفیر رضا،شبیر انجم،مرزا شہزاد،فدا حسین، نسرین شیخ نے وزیراعظم سے ملاقات کی وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے سینٹرل پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر میں عوامی مسائل کے خاتمے اور حالات کو بہتر بنانے کے لیے صحافتی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں سوشل میڈیا کی موجودگی میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کا وجود ساکھ، غیرجانبداری، حقائق پر مبنی رپورٹنگ کیوجہ سے برقرار ہے وزیراعظم نے کہا کہ میڈیا کے تعاون سے ہی بہتری لائی جا سکتی ہے کھلے دل سے میڈیا کی تنقید کو قبول کریں گے کبھی میڈیا کی آواز کو نہ دبایا نہ ہی اس کا قائل ہوں بلاول بھٹو زرداری کو بھی آزاد کشمیر کے مسائل کا پوری طرح ادراک ہے صحافیوں کے رہائشی مسائل دور کرنے کیلئے مرکزی ایوان صحافت کی رہائشی کالونی کیلئے ڈیڑھ کلومیٹر سڑک حکومت فراہم کرے گی اس موقع پر موسٹ سینیر وزیر میاں وحید، وزراء جاوید ایوب، عامر یاسین، ملک ظفر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے وزیراعظم آزاد کشمیر نے صحافی برادری کے مسائل ترجیح بنیادوں پرحل کرنے کا یقین دلایا سیکرٹری اطلاعات سردار عدنان خورشید اور ڈائریکٹر اطلاعات  راجہ امجد حسین منہاس بھی اس موقع پر موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں