0

ضلع جہلم ویلی میں پہلی بار طالبات (بچیوں) کے لیے سپورٹس گالا کا انعقاد

ڈیلی پرل ویو.ضلع جہلم ویلی میں پہلی بار طالبات (بچیوں) کے لیے سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی بینش جرال اور ایس پی سید عباس علی گردیزی نے خصوصی شرکت کی ضلع جہلم ویلی میں طالبات (بچیوں) کے لیے سپورٹس گالا کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ یہ تاریخی اور خوش آیند اقدام ہے ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی، محترمہ بینش جرال کی خصوصی دلچسپی، رہنمائی اور انتھک کاوشوں کی بدولت ممکن ہوا۔اس گالا میں ضلع بھر کے مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والی طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ گالا میں کھیلوں کے مقابلے جات منعقد کیے گئے جن میں دوڑ، رسہ کشی، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، اور دیگر غیر نصابی سرگرمیاں شامل تھیں تقریب میں بچیوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا، اور شائقین نے ان کی کارکردگی کو خوب سہرا،اس موقع پر والدین، اساتذہ، سول سوسائٹی اور مقامی عمائدین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، جنہوں نے اس اقدم کو سراہا اور اسے لڑکیوں کے لیے ایک محفوظ، مثبت اور بااختیار ماحول کی طرف پیش قدمی قرار دیا۔ ڈپٹی کمشنر بینش جرال نے اپنے خطاب میں کہا کہ: ضلع کی بیٹیاں کسی بھی میدان میں پیچھے نہیں ہیں۔ ہم انہیں ہر ممکن مواقع اور سہولیات فراہم کریں گے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کر سکیں اور معاشرے میں اپنا بہترین کردار ادا کر سکیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں