مظفرآباد(ڈیلی پرل ویو)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مئی میں جنگ کے میدان میں افواج پاکستان نے بھارت کو زناٹے دار تھپڑ رسید کیا جس پر امریکی کانگریس نے بھی مہر لگادی، جنگ کے دوران فیلڈ مارشل نے بلا خوف میری مشاورت سے فیصلے کیے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے آزاد کشمیر کے شہر ہاڑی گہل باغ میں دانش سکول کا سنگ بنیادرکھ دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو دفاعی میدان کی طرح معاشی میدان میں بھی مضبوط بنانے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں اور آزادکشمیر کی ترقی کے لیے ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔