ڈیلی پر ل ویو،وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ میں صاف نیت ، امید اعتماد اور اللہ کی ذات پر یقین کے ساتھ کام کروں گا ، 6 ماہ میں اگر نیت ٹھیک ہو تو ریاست میں بہت کچھ کیا جاسکتا ہے، پیپلز پارٹی کی یہ حکومت ریاست کا وقار بحال کرے گی ، میرے والد مرحوم کو 9 ماہ کا اقتدار ملاتھا ، آج اگر سیاست میں کھڑا ہوں تو یہ فقط میرے والد کی نیک نامی ہے ، ریاست میں بے چینی کا خاتمہ کرنا ہوگا ،سیاست پر عوام کے اعتماد کو بحال کرنے کے لیے کام کرنا ہوگا ، کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کی جانب سے پیش کی گئی ڈاکومنٹری میں دیکھایا گیا کہ جب بھی کشمیر یا ملک کے کسی دیگر حصے پر کوئی قدرتی آفت آئی تو کورٹ نے عملی کردار ادا کیا ، سوشل لائبیلیٹی کو تقسیم کرنا ہوگا ، جب کورٹ جیسے ادارے ساتھ ہوں تو اعتماد بڑھتا ہے ، بے گھرمستحقین کو نئے گھروں کی چابیاں تقسیم کرنا بڑا کار خیر ہے، کورٹ کی خدمات قابل ستائش ہیں ، دارالحکومت میں کورٹ کو اپنا دفتر قائم کرکے دیں گے ، حکومت کورٹ کی معاونت کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہے گی ،ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے زیر اہتمام بیواؤں ، یتیم بچوں اور مستحقین کی فلاح کے لیے منعقدہ پروگرام Kort Housing Project For Widows In AJK Phase -میں نو تعمیر گھروں کی چابیاں کی تقسیم کی تقریب سے خطاب میں کیا ۔اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر میاں عبدالوحید ، وزیر صحت عامہ آزادکشمیر سید بازل علی نقوی ، وزیر کشمیر کاز آرٹس اینڈ لٹریچر محترمہ نبیلہ ایوب ، کشمیر آرفن ویلفئیر ٹرسٹ کے بانی چوہدری اختر ، مئیر مظفر آباد سید سکندر گیلانی ، ذوالقرنین نقوی ایڈووکیٹ ، کورٹ کی ٹیم سمیت سول سوسائٹی ،عوام ، کورٹ کے زیر پرورش بیوائیں ،یتیم بچے ، حقداروں سمیت عوام نے شرکت کی ۔ وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ چوہدری اختر سے تعلق 2021 سے ہے ، چوہدری اختر نے میرپور میں یتیم بچوں کی کفالت کے لیے لاجواب کام کیا، ان کے ادارے میں میرپور گیا تو ، اس ادارہ میں موجود یتیم بچوں اور چوہدری اختر کی بونڈنگ دیکھ کر دلی خوشی ہوئی ، چوہدری اختر نے زلزلے اور سیلاب کے دوران خدمت کا بیڑا اٹھایا ، جو لوگ اللہ کی مخلوق کی خدمت کرتے ہیں وہ لوگ اللہ کے دوست ہوتے ہیں ، ہم خدمت کے اس مشن پر چوہری اختر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،؟وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ آج کے دور میں وسائل محدود اور مسائل لامحدود ہوتے ہیں ، یقین دلاتے ہیں کہ حکومت کورٹ کے ساتھ کھڑی ہوگی ، کورٹ کا کام دیکھنا ہے ، کورٹ کا یہ کام اس بات کا ثبوت ہے کہ مخلوق کی خدمت کرنے والے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں ، بلاتفریق سب کو ساتھ لے کر چلیں گے ، عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے ، وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ یقین دلاتے ہیں کورٹ کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے ،دعاگوہوں کہ لوگوں کی امیدوں پر پورا اتروں سکوں ، وزیراعظم نے کہا کہ عوام کی خدمت ، فلاح و بہبود اور ریاست و عوام کے درمیان مضبوط رشتوں کو قائم کرنے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے ، اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور ،مسٹ سینیر وزیر میاں عبدالوحید ، وزرائے حکومت سید بازل نقوی ، محترمہ نبیلہ ایوب ، چیرمین کورٹ چوہدری اختر ، بریگیڈیئر ارشد پرنسپل کیڈٹ کالج ، نے مستحقین اور حق دار خاندانوں کی بیواؤں میں نئے تعمیر ہونے والے گھروں کی چابیاں تقسیم کیں۔ یاد رہے کورٹ کے زیر اہتمام 195 گھروں کی چابیاں مستحقین بیواؤں کے حوالے کر دی گئی ہیں ۔
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل