راولاکوٹ (ڈیلی پرل ویو)جامعہ پونچھ راولاکوٹ کے شعبہ کنٹرولر امتحانات کے دفاتر کو جامعہ کے تراڑ کیمپس منتقل کیا جا رہا ہے، جس کے باعث شعبہ میں 24 اور 25 نومبر (پیر اور منگل) کو تمام اندرونی اور بیرونی امور اور دفتری آپریشنز عارضی طور پر معطل رہیں گے۔کنٹرولر امتحانات کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دفاتر کی نئی عمارت میں ضروری تیکنیکی و انتظامی امور کی تکمیل کے بعد 26 نومبر بروز بدھ سے تمام آپریشنز معمول کے مطابق بحال کر دیے جائیں گے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ دفتر کی منتقلی کا مقصد طلبہ کو بہتر، مؤثر اور جدید سہولیات فراہم کرنا ہے، تاکہ امتحانی امور کو زیادہ پیشہ ورانہ انداز میں نمٹایا جا سکے۔کنٹرولر امتحانات نے طلبہ، اساتذہ اور متعلقہ اسٹاف سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے آپریشنز کی عارضی معطلی کے باعث پیش آنے والی کسی بھی تکلیف یا زحمت پر معذرت کا اظہار کیا ہے
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل