ڈیلی پرل ویو.ایڈیشنل پرنسپل وٹرنری آفیسر/اسسٹنٹ ڈائریکٹرانیمل ہیلتھ اینڈ وٹرنری سروسز میرپور ڈاکٹرخالدقیوم بٹ کامختلف فیلڈمراکزکااچانک دورہ۔محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے زیراہتمام جاری ویکسینیشن مہم کاجائزہ۔مہم کے دوران مویشیوں کومتعدی امراض گل گھوٹوجبکہ بھیڑبکریوں کوانٹروٹاکسیمیاکے خلاف حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل پرنسپل وٹرنری آفیسر/اسسٹنٹ ڈائریکٹرانیمل ہیلتھ اینڈوٹرنری سروسزڈاکٹرخالدقیوم بٹ نے وٹرنری مراکز بجاڑ،ڈھانگری بالا،چکسواری اوربنگڑیلہ کا دورہ کیا اورمراکز کے ریکارڈکامعائنہ کیا۔ عملہ کی کارگزاری چیک کی۔انہوں نے اسلام گڑھ اورچکسواری کے نواحی گاؤں میں جاکرویکسینیشن کے عمل کامشاہدہ کیا۔اس موقع پرفارمرز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ ضلع بھر میں جاری ویکسینیشن مہم کی مانیٹرنگ کامؤثرنظام ترتیب دیاگیاہے اوراس سلسلہ میں ضلع میرپورکوچھ زون میں تقسیم کیاگیاہے اورمحکمہ لائیوسٹاک کاعملہ گھرگھرجاکر جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگارہاہے۔نیزکی جانے والی ویکسین کی تفصیل روزانہ کی بنیادوں پرخصوصی ایپ پرآن لائن اپلوڈبھی کی جارہی ہے۔ جس سے ویکسینیشن کا آن لائن ڈیٹامرتب ہورہاہے۔ ویکسینیشن کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لئے متعلقہ وٹرنری آفیسران کو ویکسینیشن مہم کی مکمل نگرانی کی ہدایات کی گئی ہیں۔انہوں نے مزیدبتایاکہ ویکسینیشن مہم کے دوران حکومتی احکامات کے تحت ویکسینزکی سرکاری فیس 20روپے فی گائے/بھینس اور10روپے فی بھیڑبکری وصول کی جائے گی۔ ڈاکٹرخالدقیوم بٹ نے مویشی پال حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ کی ٹیموں سے تعاون کریں اوراپنے جانوروں کو حفاظتی ٹیکہ جات لازمی کروائیں اورمقررہ فیس سے زائد رقم ہرگز ادانہ کریں۔کسی بھی شکایت کی صورت میں ضلعی دفتر میرپورفون نمبر921452-05827پررابطہ کریں۔
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل