0

فوڈ اتھارٹی میرپور کی کارروائی، غیر معیاری خوراک پر 20 ہزار جرمانہ، 2 آپریٹرز کو نوٹس جاری

ڈیلی پرل ویو.آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی میرپور کی ٹیم نے منگلا انٹری پوائنٹ میں فوڈ بزنس آپریٹرز کے خلاف ناکہ بندی کے دوران آئس کریم، ڈیری پروڈکٹس،کوکنگ آئل،دیسی گھی اور مکھن کی پڑتال کی۔دوران پڑتال غیر معیاری اشیا خوردنوش کی ایکسپائری ڈیٹس کو چیک کیا۔ فروزن فوڈز کی گاڑیوں کا سٹوریج ٹمپریچر چیک کیا۔جس کے نتیجے میں فوڈ بزنس آپرٹرز کو فوڈ ہینڈلنگ کی خلاف ورزی پر کل20 ہزار روپے جرمانے کیے اور 2 فوڈ بزنس آپرٹرز کو اصلاحی نوٹس جاری کیئے، کارروائی میں اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر شہریار خان نے ہمراہ پولیس و معاون سٹاف حصہ لیا۔ترجمان فوڈ اتھارٹی نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری اور گندے ماحول میں خوراک کی تیاری انسانی صحت کے لیے خطرناک ہے۔ فوڈ اتھارٹی صاف ستھری اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر ایسی کارروائیاں جاری رکھے گی۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ اگر کسی جگہ ناقص خوراک، گندگی یا ملاوٹ دیکھیں اس کی فوری اطلاع اے جے کے فوڈ اتھارٹی ہیلپ لائن1280پر درج کروائیں تاکہ محفوظ خوراک صحت مند کشمیر کی ضمانت کو پایا تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں