0

ضلعی انتظامیہ مظفرآباد تجاوزات کے خاتمے کے لئے متحرک نیلم پل پر قبضہ کی کوشش ناکام

مظفرآباد (ڈیلی پرل ویو) ضلعی انتظامیہ مظفرآباد تجاوزات کے خاتمے کے لئے متحرک نیلم پل پر قبضہ کی کوشش ناکام۔تجاوزات کو مسمار کردیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرآباد عثمان ممتاز کی ہدایت پر انتظامی افسر حماد بشیر،ایس ایچ او تھانہ صدر نوید الحسن،تحصیلدار مظفراباد چوہدری قمر عزیز،پٹواری حلقہ چوہدری اشفاق ودیگر نے ہمرانفری کاروائی کرتے ہوئے سرکاری ایوارڈ شدہ رقبہ پر بر لب سڑک ناجائز تعمیرات مسمار کر دی۔افسر مال مظفرآباد حماد بشیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا کے ساتھ ائینی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے سخت ترین کاروائیاں جاری رہیں گی۔شہر میں تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی شروع کردی گئی ہے۔عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تو شہر کو تجاوزات سے پاک اور خوبصورت بنایا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں