مظفرآباد (ڈیلی پرل ویو)سابق وزیر اعظم و صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے سابق جسٹس چوہدری محمد تاج کی وفات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی عدالتی خدمات، دیانتداری اور انصاف پسندی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد تاج مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کا نام عدلیہ کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔آخر میں مرحومین کے ایصالِ ثواب اور بیماروں کی شفایابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔دریں اثناء مجاہدِ اول سردار محمد عبدالقیوم خان کے دیرینہ خدمت گار اور 70 کی دہائی سے ان کے قریبی رفیق چوہدری محمد اکبر صاحب اس وقت سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیرِ علاج ہیں۔ مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے چوہدری محمد اکبر کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام احباب سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد اکبر صاحب کی خدمات قابلِ قدر اور جماعت کے لیے قابلِ فخر ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں مکمل صحت عطا فرمائے۔صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے مسلم کانفرنس نیم داناہ کے صدر سردار زابر عباسی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل