0

جہلم ویلی کے علاقےدچھور میراں ہائی سکول کی عمارت 17 سال بعد بھی نامکمل مزید جانیئے

مظفرآباد(ڈیلی پرل ویو)جہلم ویلی کے علاقے دچھور میراں میں قائم گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کی عمارت 2005 کے زلزلے میں تباہ ہو گئی تھی۔

عمارت کی تعمیرِ نو کا کام 2008 میں شروع کیا گیا، تاہم 17 سال گزر جانے کے باوجود یہ تعمیر تاحال مکمل نہ ہو سکی۔

بچے خون جما دینے والی سردی میں پتھروں اور کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور۔نامکمل عمارت کے باعث سکول کے درجنوں بچے آج بھی کھلے آسمان تلے، خون جما دینے والی سردی میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔

شدید موسم میں بغیر چھت کے بیٹھ کر پڑھنا نہایت مشکل ہو چکا ہے جبکہ بارش اور سرد ہواؤں کے دوران کلاسز اکثر متاثر ہوتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں