ڈیلی پرل ویو،ڈپٹی کمشنرچوہدری ساجد اسلم نے ضلع میرپورمیں ڈیوارمنگ پروگرام کاباقاعدہ افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں منعقد ہوئی۔جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر فداحسین، ریجنل منیجر آئی آر ڈی ثاقب سلیم،ایڈیشنل ڈی ایچ او ڈاکٹر ندیم احمد فضلداد، پرنسپل میڈیکل آفیسر /فوکل پرسن ڈی وارمنگ ڈاکٹر فاطمہ یعقوب،ADHO ڈڈیال ڈاکٹر شمائلہ کرن،ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرڈاکٹرظہیراقبال،ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر مردانہ محمد اسحاق مغل، ڈسٹر کٹ انفارمیشن آفیسر میرپور ملک محمد جاوید، پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن میرپورکے افتخار احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹرنینگ EPIوقاص احمد خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرویلنس EPIمحمد ریاض، ہیلتھ ایجوکیٹرمحمد عقیل،پرنٹ و الیکٹرو نک میڈیا نمائندگان ودیگر نے شرکت کی۔اس موقع پرڈیوارمنگ پروگرام کے متعلق سیمینارمنعقد ہواجس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد یاسین نے ڈیوارمنگ پروگرام کے متعلق بریفنگ دی جبکہ سیمینار سے ڈپٹی کمشنرچوہدری ساجد اسلم، ڈی ایچ او ڈاکٹرفداحسین راجہ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمداسحاق مغل نے خطاب کیا۔سیمینار میں بتایاگیاکہ INTERACTIVE RESEARCH & DEVELOPMENT) IRD) کی طر ف سے ضلع میرپور کے جملہ سکولوں میں طلباء و طالبات میں پیٹ کے کیڑوں سے بچاؤ کے لیے ڈی وارمنگ کا پانچواں راؤنڈ 3اور04 دسمبر2025ء کوشروع ہوگا۔
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل