0

سٹیٹ بینک آف پاکستان 3 دسمبر کو“پاکستان ویمن انٹرپرینیورشپ ڈے” منائے گا

ڈیلی پرل ویو،سٹیٹ بینک آف پاکستان 3 دسمبر 2025 کو ملک بھر میں“پاکستان ویمن انٹرپرینیورشپ ڈے”(PWED) منائے گا۔ مرکزی تقریب سٹیٹ بینک کراچی میں گورنر اسٹیٹ بینک جناب جمیل احمد کی زیر صدارت ہوگی جبکہ سٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے 16 فیلڈ آفسز میں بھی بیک وقت تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

?PWED کا مقصد خواتین کاروباری افراد کی کامیابیوں کو اجاگر کرنا، مالی شمولیت کو فروغ دینا، اور خواتین کی قیادت میں چلنے والے کاروبار کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔ گزشتہ سال PWED کے ذریعے 50 سے زائد outreach سرگرمیوں میں 1,500 سے زائد خواتین نے بھرپور شرکت کی جبکہ بینکوں نے 24 ارب روپے سے زیادہ کی فنانسنگ فراہم کی۔

2025 کے پاکستان ویمن انٹرپرینیورشپ ڈے (PWED) کی نمایاں سرگرمیاں

1. آگاہی سیشنز، SME بیٹھک، اہم میٹنگز اور تربیتی ورکشاپس
2. بزنس آئیڈیا مقابلہ 2025 کی فاتح خواتین کی نمایاں شمولیت
3. پورے ہفتے جاری سرگرمیاں (1 تا 5 دسمبر) جن میں اکاؤنٹ اوپننگ ڈرائیوز اور خواتین کے لیے خصوصی فنانسنگ مصنوعات کا اعلان
4. بہترین خواتین کاروباری افراد اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے بینکوں کے لئے ایوارڈز

مظفر آباد میں PWED کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد SBP کے زیر انتظام AJKTEVTA اور ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز آزاد کشمیر کے تعاون سے نیو وزیر اعظم ہاؤس جلال آباد کے ملٹی پرپز ہال میں کیا جائے گا جس میں مقامی کاروباری خواتین، بینکوں کے نمائندگان اور گورنمنٹ افسران شرکت کریں گے۔ تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے بینکوں اور کاروباری خواتین کو سراہا جائے گا اسکے علاوہ مختلف سٹالز بھی لگائے جائیں گے جس میں AJKTEVTA، سمال انڈسٹریز اور ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز آزاد کشمیر کی خواتین اپنے کاروباری مصنوعات کی نمائش کریں گی۔ مظفرآباد کی سول سوسائٹی اینڈ فیملیز کو اس ویمن ایکسپو میں بھرپور شرکت کی دعوت دی جاتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں