ڈیلی پرل ویو.وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور سے صدر بار ایسوسی ایشن عباسپور چوہدری محمد اکرم ایڈووکیٹ، صدر انجمن تاجران عباسپور خواجہ شوکت، چیئرمین ٹاؤن کمیٹی عباسپور چوہدری شیراز، ضلعی صدر ٹیچرز ایسوسی ایشن اتفاق سجاول، ایڈہاک لیکچررزایسوسی ایشن کے نمائندگان سمیت مختلف عوامی وفود نے ملاقات کی۔اس موقع پر سرپرستِ اعلیٰ پریس کلب خواجہ ریاض الحسن، سیکرٹری مالیات سردار یوسف چغتائی اور نائب صدر عمران خان نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے ملاقات کر کے پریس کلب کے لیے پانچ لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے دوران وفود نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے اس موقع پر بار ایسوسی ایشن عباسپور کے لیے بھی پانچ لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا۔ بعد ازاں ایڈہاک لیکچررز ایسو سی ایشن کے وفد نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے ملاقات کی اور اپنے مطالبات پیش کیے جن پر وزیراعظم نے ہمدردانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے معاملہ کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے دیگر سائلین کو بھی سنا اور عوامی مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل اور اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور ہر سطح پر عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل