0

ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی کا گرینڈ اپریشن،چناری بازار میں قائم تمام ٹیکسی اسٹینڈ فوری طور پر ختم

چناری (ڈیلی پرل ویو)ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی بینش جرال کا افسر مال جہلم ویلی عامر اعجاز عباسی،نائب تحصیلدار ہٹیاں بالا ایاز احمد چغتائی، ڈسٹرکٹ ٹریفک انچارج جاوید عباسی کے ہمراہ گرینڈ اپریشن،چناری بازار میں قائم تمام ٹیکسی اسٹینڈ فوری طور پر ختم کرتے ہوئے انہیں بازار سے باہر منتقل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کا فوری ازالہ کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی بینش جرال کا آفیسر مال عامر اعجاز عباسی،نائب تحصیلدار ہٹیاں بالا ایاز احمد چغتائی،ڈسٹرکٹ ٹریفک انچارج جاوید عباسی چناری بازار کا دورہ،چناری بازار میں پارک شدہ گاڑیوں کو بازار سے باہر منتقل کر کے روڈ کو کلئیر کروایا دیا،ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور پبلک سہولت کو یقینی بنانے کے لیے اڈے کی بہتر منصوبہ بندی،مستقل بنیادوں پر نگرانی کا نظام متعارف کروایا جائے،غیر ضروری رکاوٹوں اور قبضہ نما پارکنگ کی حوصلہ شکنی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، تاکہ شہریوں کو محفوظ، آسان، تیز تر سفری سہولیات میسر آ سکیں،ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام عوامی مشکلات، بازار میں بڑھتے ہوئے ٹریفک جام،پیدل چلنے والوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا،انتظامیہ نے واضح کیا کہ بازار کے اندر کسی قسم کا ٹیکسی اسٹینڈ یا غیرقانونی گاڑی کھڑی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی،اس موقع پر ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس جہلم ویلی کو بھی واضح ہدایات جاری کی گئیں کہ نئے ٹریفک پلان پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے،خلاف ورزی کی صورت میں فوری کارروائی کی جائے،انتظامیہ نے تاجروں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ چناری بازار میں آمدورفت میں مزید بہتر ی آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں