0

ایڈیشنل چیف سیکریٹری(ر) سید آصف شاہ، چیف سیکریٹری(ر) احسان خالد کیانی نے ایم ٹی بی سی کا دورہ کیا

باغ(ڈیلی پرل ویو)ایڈیشنل چیف سیکریٹری(ر) سید آصف شاہ، چیف سیکریٹری(ر) احسان خالد کیانی نے ایم ٹی بی سی کا دورہ کیا اور ادارے کے دوران مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم ٹی بی سی نہ صرف آزاد کشمیر اور پاکستان بلکہ ایک انٹرنیشنل معیار کا ادارہ ہے، جہاں ہزاروں بچے اور بچیاں جدید ٹیکنالوجی میں کام کر کے روزگار حاصل کر رہے ہیں، یہ ادارہ بچوں کو باعزت روزگار کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل مہارتیں بھی سکھا رہا ہے، جو انہیں دنیا کے کسی بھی شعبے میں کامیابی کے قابل بناتی ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ ایم ٹی بی سی کے جدید سولیات اور تربیتی پروگرام بچوں کو کمپیوٹر اور دیگر جدید شعبوں میں عملی تجربہ فراہم کرتے ہیں، جس کی بدولت یہاں کے فارغ ہونے والے نوجوان بین الاقوامی سطح پر بھی اپنے ہنر کا لوہا منوا سکتے ہیں۔ یہ واقعی ایک ایسا ادارہ ہے جس کی مثال پورے پاکستان میں کہیں اور نہیں ملتی۔اس موقع پر ایم ٹی بی سی کے منیجر محمد عدنان اور ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز سردار زرطیف بادشاہ ایڈوکیٹ نے مہمانوں کو ادارے کی سرگرمیوں، جدید سہولیات اور تعلیمی پروگراموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اس دوران محمد جمیل اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ریٹائرڈ چیف سیکریٹریز نے اس موقع پر کہا کہ ایم ٹی بی سی جیسے ادارے آزاد کشمیر کے بچوں کو تعلیم اور ہنر کے ساتھ معاشرتی ترقی کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ یہاں سے فارغ نوجوان کسی بھی شعبے میں اپنے مستقبل کو سنوارنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ ادارہ آزاد کشمیر کا فخر اور تعلیمی ترقی کا روشن مینار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں