0

بجلی سستی ہونے کا یہ مطلب ہر گز نہیں تھا کہ عوام کوبجلی سے ہی بار بار محروم کردیا جائے خواجہ فاروق احمد

مظفرآباد(ڈیلی پرل ویو)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما اپوزیشن لیڈر آزادکشمیر اسمبلی خواجہ فاروق احمد نے حکومت کی توجہ مظفرآباد میں بجلی کی سپلائی میں کمی،شدید لوڈ شیڈنگ کی جانب دلاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ شہریوں کو بجلی کے اس بحران سے نجات دلائی جائے،بجلی سستی ہونے کا یہ مطلب ہر گز نہیں تھا کہ عوام کوبجلی سے ہی بار بار محروم کردیا جائے۔خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ دو سال قبل حکومت نے ہر حلقہ انتخاب کیلئے ٹرانسفارمر منظور کیے تھے،راقم کی تجویز پر حلقہ تین سٹی مظفرآباد کے لیے 22 ٹرانسفارمرز 100KV اور 200KV کے منظو رہوکر سٹور میں آچکے تھے لیکن نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر نصب نہ ہوسکے تھے،نئی حکومت کو چاہیے کہ ان 22 ٹرانسفارمرز کو تجویز کردہ دیہات اور محلوں اور وارڈز میں نصب کرانے سپلائی کا نظام ٹھیک کرنے کے لیے تاروں کو تبدیل کرے،حکمرانوں کو بجلی کے اس بحران کا اس لیے بھی پتہ نہیں چلتا کہ جدید ترین جنریٹرز کے علاوہ ڈبل کنکشن ان کی کوٹھیوں اور دفاتر میں نصب ہیں جس وجہ سے ان کے ہاں لائیٹ 24 گھنٹے موجود رہتی ہے،عوام بالخصوص دیہات میں بسنے والے لوگوں کو 12تا 13گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے،عوام الناس کا خیال ہے کہ سستی بجلی ہونے کا حکومت اس طرح عوام سے انتقام لے رہی ہے کہ نہ رہے گا بانس اور نہ بجے گی بانسری کہ جب بجلی ہی نہیں ملے گی تو سستی،مہنگی کا سوال ہی ختم ہوجائے گا۔حکومت عوام کو احتجاج پر مجبور نہ کرے،نئے ٹرانسفارمرز مظفرآباد،میرپور سٹورز سے باہر نکالے،بجلی کے نظام سپلائی کو درست کرے اورعوام کوبار بار کی بجلی سپلائی کی محرومی سے نجات دلائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں