مظفرآباد/دھیرکوٹ (ڈیلی پرل ویو)دھیرکوٹ میں صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے علاقے میں دو اہم منصوبوں کوٹلی سہر کنیاٹی روڈ کے افتتاح اور دھیرکوٹ رنگلہ روڈ کی ریکنڈیشنگکا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔ ان منصوبوں کو حلقہ دھیرکوٹ کی ترقی، رابطہ سڑکوں کی بہتری اور عوام کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔افتتاحی تقریب میں صدر مسلم کانفرنس کے ہمراہ بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی رہنما شریک تھے جن میں شامل تھے:سردار عرفان عباسی صدر مسلم کانفرنس حلقہ دھیرکوٹ، جنرل سیکریٹری راجہ منیر خان، راجہ خورشید حمید صدر یونین کونسل رنگلہ، چیئرمین یو سی رنگلہ راجہ افتخار افضل، چیئرمین یو سی چمیاٹی سردار شکیل عباسی، ڈسٹرکٹ کونسلر راجہ تبارک علی، چیئرمین یو سی چوڑ راجہ مدثر ارشاد، سردار مشکور عباسی، ڈاکٹر عبدالشکور خان، راجہ خورشید خان صدر یو سی کوٹلی رینگولی، راجہ یاسین لقمان، سینئر صحافی راجہ شیش خان، ممبر ضلع کونسل نسرین اختر، راجہ مظہر حیات، راجہ غلام رسول، راجہ آفاق خان، سردار انور عباسی، راجہ عبدالرؤوف، راجہ تعظہم، راجہ عبدالخالق، راجہ صیاد خان، راجہ ابرار خان، راجہ محمد شعیب، راجہ مجدد خورشید سمیت بڑی تعداد میں عوامِ علاقہ اور مسلم کانفرنسی کارکنان شریک تھے سردار عتیق احمد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے دھیرکوٹ کے عوام کا حق ہیں، ہم نے ہمیشہ عوامی ترقی کے کاموں کو ترجیح دی ہے اور ان شائاللہ آئندہ بھی یہی مشن جاری رہے گا۔ بہتر سڑکیں معاشی و سماجی ترقی کی بنیاد ہوتی ہیں۔دھیرکوٹ رنگلہ روڈ کی ریکنڈیشنگ کا سنگ بنیادبعد ازاں ایک الگ پروقار تقریب میں سردار عتیق احمد خان نے دھیرکوٹ رنگلہ روڈ کی ریکنڈیشنگ کا باقاعدہ سنگِ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر بھی مسلم کانفرنس کے کارکنان، مقامی رہنما اور معززین کی بڑی تعداد موجود تھی۔سردار عتیق نے کہا یہ روڈ پورے حلقے کے لیے لائف لائن کی حیثیت رکھتی ہے، اس کی بحالی سے عوام کو سفری سہولت ملے گی اور علاقے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے یونین کونسل ساہلیاں میں شہباز عباسی کے بھائی اور مسرت عباسی کے کزن اعجاز عباسی مرحوم کے انتقال پر گھر جا کر اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔انہوں نے کہا اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔یہ تمام سرگرمیاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ سردار عتیق احمد خان نہ صرف سیاسی سطح پر فعال ہیں بلکہ عوامی رابطے، ترقیاتی منصوبوں اور سماجی خدمات میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل