راولاکوٹ(ڈیلی پرل ویو)جامعہ پونچھ راولا کوٹ کی فیکلٹی آف ایگریکلچر کے شعبہ سوئل اینڈ انوائرمنٹل سائنسز کے زیراہتمام اور سوائل سائنسز سوسائٹی آف پاکستان کے تعاون سے ورلڈ سوئل ڈے 2025 کے موقع پر آگاہی واک اور خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیااور کیک کاٹا گیا۔رواں سال مٹی کا عالمی دن (صحت مند مٹی، صحت مند شہر) کی تھیم کے تحت منایا جا رہا ہے۔ جس کا مقصد شہری علاقوں میں مٹی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہو ئے رجسٹرار و ڈین ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر امتیاز حسین نے کہا کہ کہا کہ سڑکوں، عمارتوں اور اسفالٹ کے نیچے موجود مٹی اگر قابل نفوذ ہو اور اس پر سبزہ موجود ہو تو یہ بارش کے پانی کو جذب کرتی ہے، درجہ حرارت کو متوازن رکھتی ہے، کاربن محفوظ کرتی ہے اور ہوا کے معیار کو بہتر بناتی ہے۔یوں شہروں کو زیادہ صحت مند بنانے میں مدد دیتی ہے۔انھوں نے نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ آج کے دن کے پیغام کو سمجھیں اور اسے عام کریں۔تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر ناصر رحیم, پروفیسر ڈاکٹر شاہد اقبال اعوان۔چیئر پرسن شعبہ سوائل اینڈ انوائر نمنٹل سائنسز ڈاکٹر عقیلہ شاہین سمیت اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مٹی قدرت کا قیمتی اثاثہ ہے جس کی حفاظت اور زرخیزی کا برقرار رہنا مستقبل کی زرعی پیداوار اور ماحولیات کے تحفظ کے لئے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے نوجوان محققین پر زور دیا کہ وہ تحقیقی بنیادوں پر حل تلاش کریں اور شہری علاقوں میں مٹی کے تحفظ کے حوالے سے شعور بیدار کریں۔دریں اثناء آگاہی واک میں
طلبہ اور اساتذہ نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مٹی کے تحفظ اور عالمی تھیم سے متعلق پیغامات درج تھے۔
0