0

وزیر خزانہ و انلینڈ ریونیو آزاد کشمیر چوہدری قاسم مجید کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملک کا پہلا چیف آف ڈیفنس فورسز بننے پر مبارکباد پیش

ڈیلی پرل ویو،وزیر خزانہ و انلینڈ ریونیو آزاد کشمیر چوہدری قاسم مجید نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملک کا پہلا چیف آف ڈیفنس فورسز بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساری قوم پاک فوج اور سپہ سالار کے ساتھ یک جان ہو کر کھڑی ہے ،فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں دفاعی ڈھانچہ مزید مضبوط ہوگا ،پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کی حیثیت سے وه نئی تاریخ رقم کریں گے ،وزیر خزانہ آزاد کشمیر نے کہا کہ وزیر خزانہ آزاد کشمیر کی ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کو بھی دو سال کی توسیع پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،ظہیر بابر سدھو کی قیادت میں پاک فضائیہ نے بھارت کو تاریخی سبق سکھایا۔ وزیر خزانہ و انلینڈ ریونیو آزاد کشمیر قاسم مجید نے ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں