0

وفاقی محتسب کی ٹیم کا پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاؤس میرپور میں کھلی کچہری وفاقی اداروں کے متعلق مسائل سنے

ڈیلی پرل ویو،وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی کی ہدا یت پر وفاقی محتسب کے ڈائر یکٹر جنرل محمد اشفا ق احمد اورمیڈیا کنسلٹنٹ خا لد سیال پر مشتمل وفاقی محتسب کی ٹیم نے پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاؤس میرپور میں کھلی کچہری لگائی اور وفاقی اداروں کے متعلق مسائل سنے۔ بعض مسائل کے حل کے حولے سے موقع پرہدایات دی گئیں اور بعض درخواستوں کوباقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرلیاگیاجن پروفاقی محتسب کی طرف سے 60 دنوں میں فیصلہ جات کی یقین دھانی کروائی گئی۔کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر چوہدری ساجد اسلم،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمدجاوید ملک سمیت مختلف وفاقی اداروں کے افسران،میڈیانمائندگان اورعوام علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں واپڈا کے متعلق متاثرین منگلا ڈیم کے بنائے جانے والے نیو ٹاؤنزکے ادھورے پراجیکٹس،ذیلی کنبہ جات کی آبادکاری، میرپور میں مختلف موبائل کمپنیوں کی سست فون اور انٹرنیٹ سروس، پاکستان اور آزادکشمیر کے ٹیلی فون وانٹرنیٹ پیکجز میں تفریق، پوسٹل لائف انشورنس،نیشنل سیونگ، گیس، نا درا، بے نظیر انکم سپو رٹس پروگرام، پاسپورٹ آ فس، اسٹیٹ لا ئف انشو رنس کا رپو ریشن، او پی ایف،اوور سیز ہاؤسنگ سکیم چتر پڑی اور دیگر وفاقی اداروں کے متعلق عوامی شکایات کی گئی۔کھلی کچہری میں شکایات کنندگان نے اپنی اپنی زبانی اور تحریری شکایات کوائف کے ساتھ پیش کیں۔شکایات کنندگان میں سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محمد عارف،تاج دین ایڈووکیٹ،الطاف حمید راؤ،،ناصر رفیق، راجہ شفاقت خان، وسیم احمد خان،اکرم نیازی، خادم حسین، راجہ عبدالمجید، محمد حنیف ندیم ساغر، عرفان علی، مطلوب حسین،محمد ادریس،جنید،اللہ دتہ، نزاکت،عابدہ بیگم،جاوید اقبال، محمد صفیان سمیت دیگردرجنوں افراد نے اپنی اپنی شکایات پیش کیں۔سابق امیدواراسمبلی چوہدری محمدعارف نے وفاقی محتسب کے ادارے کی توجہ منگلاڈیم کی تعمیر،منگلاڈیم اپریزنگ،متاثرین منگلاڈیم کے لیے بنائے جانے والے ٹاؤنزمیں واپڈاکے ادھورے پراجیکٹس، ذیلی کنبہ جات کی آبادکاری کے زیرالتواء معاملات سمیت دیگر مسائل بیان کیے اور مطالبہ کیاکہ متاثرین منگلاڈیم نے جس خوشدلی سے اپنے آباؤاجداد کی قبروں پرمنگلاڈیم تعمیرواپریز کروایااس کے نتیجہ میں سینکڑوں گاؤں پانی کی نظرہوگئے،لاکھوں افراد اجڑگئے،واپڈا کے معاہدہ اور وعدوں کی تکمیل میں ایک اور نسل جوان ہوچکی ہے،واپڈاکی طرف سے متاثرین منگلاڈیم کے مسائل کے حل میں سست روی کئی مسائل کوجنم دے رہی ہے۔ یہ مسائل ترجیح بنیادوں پرحل ہونے چاہئیں۔ سینئرصحافی الطاف حمیدراؤنے میرپورشہرکے مختلف سیکٹروں میں سوئی گیس کے سروے ہونے کے باوجود بھی سوئی گیس کے کنکشن نہ ملنے پرشدیداحتجاج کیااور اس سلسلہ میں باقاعدہ درخواستیں بھی دیں کہ جن سیکٹروں میں سوئی گیس کے سروے ہوچکے ہیں وہاں سوئی گیس کے کنکشن فوری دیے جائیں۔ایک اور شکایت کنندگان نے سوئی گیس کے بلات اور میٹروں کے متعلق شکایت کی کہ بلنگ کانظام درست نہیں ہے اور سوئی گیس کاعملہ بغیروجہ بتائے میٹرتبدیل کردیتاہے جس کے چارجز وہ بلات میں شامل کردیتے ہیں حالانکہ میٹرمیں کسی قسم کی کوئی خرابی نہیں ہوتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں