0

رییس الاحرار چوہدری غلام عباس کی 58 ویں برسی کی تقریب ان کے مزار کے احاطے فیض آباد میں منعقد ہوئی

ڈیلی پرل ویو،رییس الاحرار چوہدری غلام عباس کی 58 ویں برسی کی تقریب ان کے مزار کے احاطے فیض آباد میں منعقد ہوئی ۔برسی کی تقریب سے سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ،سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان ،مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر ،حریت کانفرنس کے کنونئیر غلام محمد صفی،مرزا شفیق جرال ،محترمہ مہر النساء ،محترمہ شمع ملک سمیت کئی مقررین نے خطاب کیا ۔برسی کی تقریب میں سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔مقررین نے قائد ملت چوہدری غلام عباس کی پاکستان کے ساتھ قلبی وابستگی اور ان کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ قائد ملت پوری ریاست جموں و کشمیر کے پاکستان سے الحاق کے داعی تھے اور انہوں نے اس نظریے پر ڈٹ کر کام کیا ۔دن بھر سیاسی ،سماجی رہنماوں نے قائد ملت کے مزار پر حاضری دی اور ان کے درجات کی بلندی کیلیے دعا کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں