ڈیلی پرل ویو.ترجمان محکمہ صحت نے صحت سہولت کارڈ آزاد جموں و کشمیرکے حوالہ سے وضاحتی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت سہولت کارڈ کے اجراء کے حوالے سے اس وقت آزاد جموں و کشمیر کے کسی بھی سرکاری یا نجی ہسپتال کے نام باضابطہ طور پر تجویز یا منظور نہیں کیے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا اور بعض ذرائع سے گردش کرنے والی ہسپتالوں کی فہرستیں غلط، بے بنیاد اور فیک ہیں۔واضح رہے کہ صحت سہولت کارڈ سے متعلق تمام انتظامی اور تکنیکی مراحل ابھی مکمل نہیں ہوئے۔ ہسپتالوں کے ناموں کی تجویز اور فائنل منظوری اس منصوبے کا آخری مرحلہ ہوتا ہے، جو تاحال مکمل نہیں کیا گیا۔اس حوالے سے باضابطہ اعلان اور صحت سہولت کارڈ کی سہولیات کا افتتاح وزیر صحت عامہ آزاد کشمیر سید بازل علی نقوی، سیکرٹری صحت عامہ آزاد کشمیر بریگیڈیئر عامر رضا ٹیپو اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آزاد کشمیر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز احمد مشترکہ طور پر کریں گے۔سرکاری اعلامیہ کے بعد صحت سہولت کارڈ کی سہولیات ریاست کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مرحلہ وار دستیاب ہوں گی۔عوام الناس سے گزارش ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات اور فیک لسٹوں پر یقین نہ کریں اور صرف مستند سرکاری ذرائع سے جاری کردہ معلومات پر اعتماد کریں۔
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل