ڈیلی پرل ویو،ممبر قانون ساز اسمبلی و چیئرپرسن WPC محترمہ نثارہ عباسی سے چیئرمین تحفظ ماحولیات کمیٹی راجہ ممتاز خان کی سربراہی میں تحفظ ماحولیات کمیٹی کے وفد نے ملاقات کی۔وفد میں صدر کمیٹی خورشید اعوان، شیخ طاہر قیوم صاحب DIG ریٹائرڈ، قاضی تنویر حسین، جناب کبیر اعوان، مقبول الرحمن عباسی ایڈووکیٹ، راجہ آفتاب احمد ایڈوکیٹ، محترمہ عظمیٰ شیریں ایڈووکیٹ، محترمہ ارجمند قریشی صاحبہ شامل تھیں.وفد نے محترمہ نثارہ عباسی کو مظفرآباد شہر میں ماحولیاتی آلودگی سے پیدا ہونے مسائل اور ان کے تدارک کے تجاویز پیش کیں.وفد نے محترمہ چیئرپرسن WPC کو بتایا کہ اس وقت مظفرآباد شہر گرد و غبار اور دھوئیں کی لپیٹ میں ہے. خشک سالی کے اس موسم میں کمسر کے مقام پر چلنے والے تارکول پلانٹس اور کرش مشینوں کے باعث پورے مظفرآباد شہر کی فضا آلودہ ہو چکی ہے عوام الناس میں الرجی، دمہ، ٹی بی اور دیگر بیماریاں پھیل گئی ہیں. اگر آلودگی پھیلانے والے عوامل پر کنٹرول نہ کیا گیا تو لوگوں کا جینا محال ہو جائے گا.محترمہ چیئرپرسن نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے اور انتظامیہ فوری طور پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی مظفرآباد شہر میں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے تارکول پلانٹس اور کرش مشینوں کو بند کریں اور جگہ جگہ گھاس اور کوڑے کرکٹ کو آگ لگانے پر پابندی ہونی چاہئے. بلدیہ مظفرآباد نیلم پارک میں کوڑے کرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے. ہم سب نے مل کر مظفرآباد شہر کو صاف ستھرا بنانا ہے.
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل