0

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کے پولیٹیکل اسسٹنٹ سید عزادار حسین کاظمی نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا

ڈیلی پرل ویو، آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کے پولیٹیکل اسسٹنٹ سید عزادار حسین کاظمی نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے اس موقع پر عزادار کاظمی کو مختلف امور پر اپنے فرائض کی انجام دہی کیلئے ہدایات جاری کیں ۔
سید عزادار حسین کاظمی نے انہیں یہ ذمہ داریاں سونپنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور اس اعتماد پر اظہارِ تشکر کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت کی پالیسیوں اور وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق اپنی تمام ذمہ داریاں اپنی بھرپور صلاحیت ، پوری محنت اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں