ڈیلی پرل ویو،وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف،وفاقی وزیر تعلیم اینڈ پروفیشنل ٹرینگ، وفاقی سیکرٹری تعلیم اور ڈاریکٹر جنرل این سی ایچ ڈی کی ہدایات پر این سی ایچ ڈی اور میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط۔ ضلع میرپور میں خواندگی کی شرح کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے وفاقی ادارہ NCHDاور میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مابین پروگرام Each one Teach one کے سلسلہ میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گے۔ معاہدہ سے ضلع میرپور میں خواندگی کی شرح میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں منعقدہ تقریب میں ڈپٹی ڈاریکٹر NCHD کوٹلی شاہد رشیدنے شرکا ء تقریب کو پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔تقریب میں میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے آفیسران اور ذمہ داران نے شرکت کی،۔ انہوں نے شرکاء کو وزیر اعظم پاکستان کے روشن پاکستان انشی ایٹیو اور 2024 سے جاری قومی تعلیمی ایمرجنسی کے خدو خال سے آگاہ کیا۔ تقریب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر میر پورشاہد رفیق قریشی اور اسسٹنٹ ڈاریکٹر ضلع بھمبر راجہ ماجد ضیاء نے بھی خطاب کیا۔ بریفنگ میں NCHD کے دائرہ کار، خواندگی کے پروگرامز، کمیونٹی فیڈر سکولز اور مدارس کی رجسٹریشن پر روشنی ڈالی گئی۔Mou کے بنیادی نکات کے مطابق میرپور یونیورسٹی آف سائینس اینڈ ٹیکنالوجی کے عام طلبہ وطالبات اپنے اپنے علاقوں میں موجود ایک ناخواندہ فرد کو NCHD کے فراہم کردہ سلیبس کی مدد سے خواندہ کرنے کے پابند ہوں گے۔اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو سماجی خدمت سے جوڑتے ہوئے حقیقی معنوں میں کمیونٹی لیول پر خواندگی میں اضافہ کرنا ہے۔ تقریب میں میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آف کے وائس چانسلر برگیڈئیر(ر) پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس جاوید، ڈپٹی رجسٹرار محمد نوید، سینئر پی اے داؤد صدیقی،پبلک ریلیشنز آفیسرمحمد حفیظ،اسسٹنٹ ڈاریکٹر بھمبرراجہ ماجد ضیاء اور مختلف شعبہ جات کے نمائندگان بھی شامل تھے۔مفاہمتی یاداشت پر دستخط وفاقی ادارہ NCHD کی جانب سے شاہد رشید ڈپٹی ڈاریکٹر کوٹلی اور شاہد رفیق قریشی اسسٹنٹ ڈاریکٹر میرپور جبکہ میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے وائس چانسلر برگیڈئیر (ر) پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس جاوید اور پروفیسر ڈاکٹر خرم پرویز امبر QEC نے دستخط کیے۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ یہ شراکت داری قومی سطح پر جاری، خواندگی مہم کو مزید مضبوط کرے گی اور طلبہ میں خدمت خلق، ذمہ داری اور سماجی فلاح کے جذبے کو فروغ دے گی۔
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل