آزاد جموں و کشمیر عدلیہ سے مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ضلع قاضی مظفرآباد قاضی محفوظ احمد اپنے سرکاری فرائض سے ریٹائرڈ ہوگے ان کی شاندار اور تاریخی خدمات کے اعتراف میں ڈویژن میرپور کی عدلیہ کے زیر اہتمام پروقار،شاندار الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ضلع قاضی محفوظ احمد تھے جبکہ نظامت کے فرائض سینئر سول جج میرپورعثمان حیدر نے نہایت احسن طریقے سے سر انجام دیئے۔تقریب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوٹلی راجہ شیمریزخان،سیشن جج میرپور جہانگیر احمد جرال، ضلع قاضی میرپور رشید گل،ایڈیشنل سیشن جج ڈڈیال فاروق رشید،ضلع قاضی کوٹلی منور حسین،قاضی سعید احمد،ایڈیشنل قاضی کرامت نظامی نے خطاب کیا جبکہ تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن و جج ایم ڈی اے ٹربیونل لیاقت علی خان، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن و ریفرنس جج میاں نعیم اللہ،سابق چیئرمین سروس ٹربیونل و ریٹائرڈ سیشن جج راجہ طارق جاوید،ریٹائرڈ سیشن جج منشاء غوث،ریٹائرڈ ضلع قاضی غلام مصطفیٰ،ریٹائرڈ ضلع قاضی عبد الخالق حقیق، ڈویژن میرپور کے ججز،قاضی صاحبان،جوڈیشل افسران نے بھرپور شرکت کرکے ضلع قاضی مظفرآباد قاضی محمد محفوظ احمد کی محکمہ عدل وانصاف کے لئے سرانجام دینے والی شاندار اور تاریخی خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قاضی محفوظ احمد ایک ہمہ جہت،باکردار اور اعلیٰ علمی و قانون پر دسترس رکھنے والی معاملہ فہم شخصیت ہیں جھنوں نے ساری سروس مثالی اور باوقارانداز میں گزری اور کبھی کسی نے ان پر انگلی تک نہیں اٹھائی وہ عدلیہ کے لئے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل