0

مظفرآباد میں ایزی پیسہ اور جیز کیش کے زریعےفراڈ کرنے والا ملزم گرفتار مز ید جانیئے

ڈیلی پرل ویو،مظفرآباد: چوکی پولیس جلال آباد کی کارروائی کے دوران مظفرآباد شہر میں گزشتہ ایک سال سے مختلف مقامات پر دوکانداروں سے ایزی پیسہ اور جیز کیش کے ذریعے فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، لیاقت حمید سب انسپکٹر چوکی، توقیر گیلانی تفتیشی افسر، ملک فاروق اور اکارش انور ڈی ایف سیز نے ملزم ناصر ولد عبدالرشید سکنہ دومشی مظفرآباد کو جدید ٹیکنیکل بنیادوں پر ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں