0

وادی نیلم میں رتی گلی جھیل مکمل طور پر منجمد

ڈیلی پرل ویو،وادی نیلم کی دلکش رتی گلی جھیل شدید سردی اور درجۂ حرارت کے نقطۂ انجماد سے نیچے گر جانے کے باعث مکمل طور پر منجمد ہو گئی ہے۔

سرد موسم کے باوجود قدرتی حسن کے متوالے سیاح بڑی تعداد میں رتی گلی جھیل کا رخ کر رہے ہیں۔ چاروں اطراف برف کی سفید چادر اوڑھے یہ جھیل شاندار مناظر پیش کر رہی ہے۔ سطح سمندر سے 12 ہزار 130 فٹ کی بلندی پر واقع رتی گلی جھیل ہر سیاح کا خواب سمجھی جاتی ہے۔ وادی نیلم آنے والے سیاح اس جھیل کی سیر کے بغیر اپنے سفر کو ادھورا تصور کرتے ہیں۔

جولائی سے اگست کے دوران اس جھیل کا حسن عروج پر ہوتا ہے اور ہزاروں سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ تاہم اکتوبر سے اپریل تک برفباری کے باعث درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے چلا جاتا ہے اور جھیل مکمل طور پر جم کر اپنے بے مثل حسن کا دوسرا رخ دکھانے لگتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں