0

وزیراعظم آزاد کشمیر سے مختلف عوامی، سیاسی اور سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے وفود اور صحافیوں کی ملاقات

ڈیلی پرل ویو،وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور سے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں مختلف عوامی، سیاسی اور سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے وفود اور صحافیوں نے ملاقات کی۔ منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی گلدستے پیش کئے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے آزادکشمیر بھر سے آنے والے افراد کے مسائل بھی سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر عبدالقیوم قمر، مختیار عباسی، ڈائریکٹر جنرل پولیٹیکل افیئرزعامر ذیشان جرال، پولیٹیکل اسسٹنٹ سید عزادار حسین کاظمی،ترجمان وزیراعظم آزادکشمیر شوکت جاوید میر، پیپلز پارٹی سٹی کے صدر سید علی نقوی،سینئر صحافی ظہیر جگوال، سینئر صحافی سید اعجاز شاہ، سید شائق گیلانی، سید قلب عباس، پریس سیکرٹری آصف راٹھور،پی آر او تجمل قریشی، عظیم راٹھور، آزان راٹھور، پی آر او زمرد بخاری سمیت پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے خواتین ونگ کی اراکین بھی موجود تھے۔وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل، ریاست میں عام آدمی کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور ریاست کی مجموعی ترقی پر توجہ مرکوز کیے ہوے ہے، عوامی نمائندوں، سیاسی کارکنان اور صحافی برادری سے مسلسل رابطہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، عوام کے ساتھ ہمارا جینا مرنا ہے،پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر شہید بھٹو اور شہید بی بی کے مشن کو لے کر چلتی رہے گی، عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر سے بے چینی کا خاتمہ کیا ہے، موجودہ حکومت صحت و تعلیم پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، سیاحت کے سیکٹر کو فروغ دے کر معاشی بہتری پر گامزن ہوا جاسکتا ہے، آٹھ ماہ کی یہ حکومت ٹیسٹ کیس ہے ہم نے بڑی ذمہ داری لی ہے انشاء اللہ محبت و لگن سے کام کر کے حکومت پر عوام کے اعتماد کو بحال کریں گے، ملاقاتوں میں شریک وفود نے وزیراعظم کے عوام دوست اقدامات اور تعمیری پالیسز کو سراہا اور کہا کہ موجودہ حکومت عام آدمی کی فلاح اور اجتماعی طور پر خطے کی تقدیر بدلنے کے لیے مثالی عوام دوست اقدامات اٹھا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں