ڈیلی پرل ویو،ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری ساجد اسلم نے ضلع میرپور میں قائم شادی ہالزکے اوقات کار کی پابندی کے لیے مراسلہ جاری کر دیا ہے جس کے تحت مجسٹریٹ صاحبان کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ضلع میرپور میں قائم اکثر میرج ہالز کی جانب سے اوقات کار اور SOPS پر عملدرآمد نہ کیے جانے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔جس کے تدارک کے لیے ایس او پیز اور اوقات کار پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے اپنے اپنے سب ڈویژن میں شادی ہالز کے مالکان کے ساتھ میٹنگ کر کے اوقات کار اور ضابطہ کی پابندی کروائی جائے اور آئندہ عملدرآمد نہ کر نیو الے شادی ہال مالکان کیخلاف کارروائی ضابطہ عمل میں لاتے ہوئے تعمیلی رپورٹ دفتر ڈپٹی کمشنر کو پیش کی جائے۔
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل