ڈیلی پرل ویو،آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے ممبر سید نظیر الحسن گیلانی کی سربراہی میں اعلی سطح کا اجلاس جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ہوا ۔اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ شکیل خان، اسسٹنٹ الیکشن کمشنر محمد عمر شیخ ،سیکریسی آفیسر راجہ وسیم نے شرکت کی۔ نادرا کی جانب سے علمدار حسین سربراہ شعبہ ای گورننس ، جنید احمد ڈائریکٹر ٹیکنالوجی، رحمان گل ڈائریکٹر نیٹ ورک، زاہد عباس پراجیکٹ مینیجر، ذیشان مغل سافٹ ویئر اسپیشلسٹ اور آئی ایس ڈیپارٹمنٹ کے ایک نمائندے اجلاس میں شریک ہوئے۔ جبکہ آزاد جموں و کشمیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے سیکرٹری آئی ٹی راشد حنیف، آئی ٹی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر پراجیکٹس ندیم تاج، پراجیکٹ آئی ٹی بی کے فوکل پرسن محسن مصطفیٰ اور آئی ٹی بی کے سائبر سیکیورٹی اسپیشلسٹ احسن سردار اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اطلاعات خواجہ عمران الحق نے شرکت کی ۔،اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر کے آئندہ عام انتخابات کے تناظر میں الیکشن کمیشن میں کمپیوٹرائزڈ الیکٹورل رول سسٹم کی تنصیب، اس کے تکنیکی پہلوؤں، ڈیٹا کے تحفظ اور ادارہ جاتی رابطہ کاری پر جامع غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس کا مقصد انتخابی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے شفافیت، درستگی اور رفتار کو یقینی بنانا تھا۔
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل