0

نو تعینات جج سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر جسٹس خالد یوسف چوہدری نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

ڈیلی پرل ویو،نو تعینات جج سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر جسٹس خالد یوسف چوہدری نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جناب جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے جسٹس خالد یوسف چوہدری سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیر میں منعقد ہوئی جس میں سینیر جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان، چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس سردار لیاقت حسین، جج ہائیکورٹ جسٹس خالد رشید چوہدری، سابق سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم، سابق جج سپریم کورٹ جسٹس غلام مصطفی مغل، سابق چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ، چیئرمین سروس ٹریبونل، چیئرمین انوائرمنٹل ٹریبونل، وائس چیئرمین بار کونسل طارق بشیر، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن راجہ آفتاب احمد خان، سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی، صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راجہ وسیم یونس ، سیکرٹری ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، صدر سینٹرل بار ایسوسی ایشن سید انیس الحسن گیلانی، بار کونسل اور آزاد کشمیر کی تمام بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران و نمائندگان، سیکرٹریز حکومت سمیت آزادجموں وکشمیر بھر سے وکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ حلف برداری کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ سیکرٹری قانون آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر ارشاد احمد قریشی نے خالد یوسف چوہدری کی بطور جج سپریم کورٹ تعیناتی کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔ جسٹس خالد یوسف چوہدری اس سے قبل جج ہائی کورٹ بھی رہ چکے ہیں اور جج سپریم کورٹ تعیناتی کے وقت بطور کسٹوڈین جائیداد متروکہ فرائض انجام دے رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں