0

باجوڑ میں سیکیورٹی آپریشن کے دوران 5 خوارج ہلاک، میجر عادل زمان شہید مز یدجانیئے

راولپنڈی (ڈیلی پرل ویو) سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں کامیاب آپریشن کے دوران بھارتی اسپانسرڈ 5 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے میجر عادل زمان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 29 دسمبر کو ضلع باجوڑ کے علاقے خار میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آپریشن بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 5 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران میجر عدیل زمان بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے، وہ اگلے مورچوں سے اپنی ٹیم کی قیادت کر رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں