0

شعبۂ صحت میں کسی صوبے سے نہیں دنیا سے مقابلہ کر رہے ہیں: بلاول بھٹو

لاڑکانہ ( ڈیلی پرل ویو) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شعبۂ صحت میں کسی صوبے سے نہیں دنیا سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ 18 ویں ترمیم کے بعد سندھ میں صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

لاڑکانہ میں شہید بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ تمام گریجویٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آپ سب نے اب عملی زندگی میں قوم کی خدمت کو شعار بنانا ہے۔ تعلیم کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، لاڑکانہ ایک شہر نہیں بلکہ ناانصافی کے خلاف مزاحمت کی علامت بھی ہے، آپ نے بلاتفریق انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنانا ہے، کسی بھی وبا کے وقت ڈاکٹروں اور نرسز نے ہر اول دستے کا کردارادا کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں